متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نوکریاں : بنک کو سیلز آفسران کی ضرورت ہے ، تنخواہ 5,000 درہم تک ہوگی

خلیج اردو
10 نومبر 2021
دبئی : دبئی میں اگلے ہفتے بنک میں کریڈیٹ کارڈ افسران کیلئے واک ان انٹرویو ہوں گے۔ جن امیدواران کا انتخاب ہوا ہے ان کو پانچ ہزار درہم کی تنخواہ ملے گی۔

بنک کو ایسے افراد کی ضرورت ہے جن کا متحدہ عرب امارات میں کریڈٹ کارڈ فروخت کرنے ، قرضہ دینے اور انشورنس کا کم از کم ایک سال کا تجربہ ہو۔ انہیں بہترین کمیونکیشن اسکلز اور ہائی اسکول سے بچلر کی ڈگری کی ضرورت ہوگی۔

وہ امیدواران جن کا اپنے ملک میں بنک کے شعبے میں تجربہ ہو، وہ بھی اس کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

واک ان انٹرویوز 14 سے 18 نومبر تک صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دفتر نمبر 302 المسعود ٹاور 2، پورٹ سعید، دیرہ، دبئی میں ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button