متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات میں واٹر ٹینکر اور کار کے درمیان حادثہ، کار ڈرائیور جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک 20 سالہ شخص جانبحق۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب 20 سالہ اماراتی کی گاڑی سڑک کے کنارے پودوں کو پانی دینے والے واٹر ٹینکر سے جا ٹکرائی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ اماراتی راس الخیمہ میں بدھ کے روز اوتھون کے علاقے میں گاڑی چلا رہا تھا جب اس کی گاڑی سڑک کے کنارے پر پودوں کو پانی دیتے ہوئے واٹر ٹینکر سے جا ٹکرائی۔

اماراتی ڈرائیور نے واٹر ٹینکر میں ٹکر سے بچنے کی کوشش لیکن ناکام رہا اور گاڑی ٹینکر سے جا ٹکرائی۔

اس حادثے کے باعث ڈرائیور جانبحق ہوگیا۔

راس الخیمہ کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر احمد ال سام النقبی کا کہنا تھا کہ انہیں حادثے کی اطلاع رات 8 بج کر 30 منٹ پر ملی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم، 20 سالہ اماراتی ڈرائیور موقع پر ہی جانبحق ہو چکا تھا۔

برگیڈیئر احمد کا کہنا تھا کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کار ڈرائیور بائیں جانب ایمرجنسی لین میں گاڑی چلا رہا تھا اس لیے اسے بائیں جانب سڑک کنارے پارک کیے گئے واٹر ٹینکر کا پتہ نہیں چلا اور وہ ٹینکر دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس سے بچنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

برگیڈیئر احمد نے کار سواروں کو دوران ڈرائیونگ چکنے رہنے اور ٹریفک قوانین کی پر عمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button