متحدہ عرب امارات

خاتون اور اس کے خاندان کو قتل کی دھمکیاں ، قانون حرکت میں آگیا، ملزم انجام کو پہنچ گیا

خلیج اردو
19 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں عرب باشندے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم نے خاتون اور اس کے خاندان کو تین سے تل متواتر قتل کی دھمکیاں دیں۔

دبئی کی پہلی ماتحت عدالت میں سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ 37 سالہ خاتون اور اس کے خاندان کو واٹس اپ پر جان سے مارنے کی دھمکیان دیں گئیَ ملزم نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر خاتون اور اس کی ماں نے اسے واٹس اپ پر بلاک کیا تو سنگین نتائج ہونگے۔

ملزم نے خاتون کو توہین امیز کلمات استعمال کیے اور ان کی تصاویر اپنے دوستوں میں شیئر کیں۔ جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

واقعہ 2017 سے 2020 میں پیش آیا۔ ایک شخص نے پولیس کو شکایت کی کہ ایک شخص اسے جان سے مارنے کی دھمییاں دے رہا ہے اور کہتا ہے کہ آپ کہ بیوی اور بیٹی میرے ساتھ باہر کا سفر کریں۔ اس نے میرے موبائل سے میری بیوی کی تصویریں چوری کیں ہیں جسے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتا ہے اور میرے خاندان کی بے عزتی کا باعث بنتا ہے۔

ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔ ٹرائل کے بعد اسے مکمل سزا دی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button