متحدہ عرب امارات

دبئی: دو کلو گرام کوکین کے ساتھ گرفتار ہونے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 کلو کوکین کے ساتھ گرفتار کیے جانے والے شخص کو عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ مزید برآں، سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جب کسٹمز اہلکار نے مدعاعلیہ کو شک گزرنے پر روکا اور اسکا بیگ کھولنے کی کوشش کی تو مدعاعلیہ کا اہلکار کو کہنا تھاکہ اگر اس نے بیگ توڑ کر کھولنے کی کوشش کی تو اسے نقصان کی بھرپائی کرنی ہوگی۔

اہلکار اس شرط پر رضامند ہوگیا اور اس نے بیگ توڑ دیا۔ جس کے اندر سے منشیات برآمد ہوئیں۔

ریکارڈ کے مطابق اماراتی افسر نے بتایا کہ "ہمیں اس کے بیگ میں غیر معمولی موٹائی نظر آئی تو ہم نے اسے کھولنے کی کوشش کی جس پر مدعاعلیہ نے بیگ کھولنے سے انکار کردیا۔ جس پر ہم نے اسے کہا کہ ہم بیگ کے پیندے کو توڑیں گے کیونکہ اس میں ہمیں غیر قانونی مواد ہونے کا شک ہے۔ اس نے پھر بھی بیگ کھولنے سے انکار کر دیا اور مجھے کہا کہ اگر میں بیگ توڑتا ہوں تو مجھے نقصان کی بھرپائی کرنا ہوگی”۔

تاہم، اہلکار نے بیگ توڑ تو اس کے اندر کوکین برآمد ہوئی۔ جس پر مدعاعلیہ نے موقف اختیار کیا کہ یہ بیگ اس کے کسی دوست دبئی میں کسی شخص کو دینے کے لیے دیا تھا۔ تاہم، پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر 2 اشاریہ 1 کلو گرام کوکین رکھنے اور اسمگل کرنےکا الزام عائد کر دیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button