متحدہ عرب امارات

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر دبئی میں فائر ورک اور ڈولفن شو کی ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

23 ستمبر بروز جمعرات کو سعودی عرب کے قومی دن کی خوشی کے موقع پر دبئی میں تین منٹ کا فائر ورک کیا جائے گا۔ سعودی قومی دن منانے کے لیے دبئی نے برج خلیفہ کو روشن کرنے کے علاوہ کئی اور منصوبے بھی بنا رکھے ہیں۔

سعودی قومی دن کے موقع پر کل دبئی کے کئی اہم مقامات کو سعودی پرچم سے روشن کیا جائے گا۔ رات 8 بجے برج خلیفہ کو روشن کیا جائے گا اور دبئی فاؤنٹین سعودی عرب کے قومی ترانے کا شو پیش کرے گا۔

مزید برآں، زبیل پارک میں واقع فریم کو سبز رنگ میں نہلا دیا جائے گا کہ جبکہ دبئی فیسٹیول سٹی مال میں امیجن شو میں خاص پرفارمنس ہوگی۔ جبکہ پوائنٹ پر واقع پالم فاؤنٹین پر 8 بجے کے بعد ہر گھنٹے کے بعد اسپیشل شو ہوگا۔ میوزیم آف فیوچر اور اسکائی دبئی کو سبز رنگ میں رنگ دیا جاے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ دبئی ایکواریم میں خاص تقریبات ہوں گیں۔ سعودی عرب کا پرچم ایکواریم کے اندر بلند کیا جائے گا۔ یہ پرفارمنس صبح 11 بج کر 45 منٹ، دوپہر 2 بج کر 45 منٹ اور ساڑھےچار بجے ہوگی۔

مزید برآں، ڈولفن اینڈ سیل شو میں داخلے ٹکٹ پر 23 ستمبر سے 25 ستمبر تک 50 فیصد رعایت ہوگی۔ کسٹمر بچت کرنے کے لیے DTCM50 کا پرومو کوڈ آن لائن استعمال کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کا 91واں قومی دن ایک ایسے موقع پر آ رہا جب یو اے ای اور سعودی عرب کے درمیان زمینی اور فضائی بارڈر دوبارہ کھل رہے ہیں۔ یو اے ای سعودیوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔ اور یو اے ای بذریعہ کار یا ہوائی جہاز آنے والے سعودیوں کو خوش آمدید کرے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button