متحدہ عرب امارات

دبئی میں دوران انسپیکشن 3300 سے زائد مسافروں اور ٹیکسی ڈرائیوروں پر جرمانے عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

اتوار کے روز دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ دبئی بھر کے 100 مقامات پر کی گئی انسپیکشن کے دوران 3303 خلاف ورزیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔

یہ انسپیکشن مہم آرٹی اے کی جانب سے شروع کی گئی ایک بڑی مہم کا حصہ ہے جس میں معائنہ کیا جا رہا ہے کہ مسافرواور ڈرائیوروں کی جانب سے قواعد و ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہےیا نہیں۔

کل خلاف ورزیوں میں سے 1459 خلاف ورزیاں بس میں سفر کرنے والے مسافروں کی جانب سے کی گئی تھیں، جن میں سے سب سے زیادہ تعداد دوران سفر کرایہ ادا نہ کرنے والوں کی تھی۔

جس کے بعد 1412 جرائم ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے کیے گئے، جن میں سے سب سے زیادہ تعداد مقررہ حد سے زیادہ مسافر ٹیکسی میں سوار کرنا تھی۔

مزید برآں، کرائے کی بسوں کے خلاف 105 جرائم نوٹ کیے گئے۔

100 جرائم ایسے تھے جن میں بغیر کرائےکے غیر قانونی طور پر مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجایا گیا۔

جبکہ لیمو زین کے ڈرائیوروں کے خلاف 90 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

اس کے علاوہ دیگر جرائم اسکول بسوں، ابرا بوٹس، نول کارڈ کے استعمال کے حوالے سے تھیں۔

آرٹی اے حکام کے اس مہم کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد نقل و حمل کے قواعد پر عمل درآؐمد کو یقینی بنانا اور ڈرائیوروں اور مسافروں کے برتاؤ کو مانیٹر کرنا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button