متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں تمام ملازمین کیلیے لازمی ہدایات جاری کر دی گئی

خلیج اردو
18 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کی تمام وزارتوں اور وفاقی حکومت کے تمام محکموں سے جڑے ملازمین کیلیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہر سات دن بعد کورونا کا ٹیسٹ کریں گے۔ وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے پیر کو اعلان کرکے نئ ریکوائرمنٹ سے اگاہ کیا ہے۔ تاہم وہ ملازمین جنہوں نے کورونا وائرس سے متعلق ویکیسن لئے ہیں انہیں استثنی دیا جائے گا۔

اس سے قبل تمام ملازمین کو 14 دنوں بعد کورونا وائرس کی تشخیص کیلیے پی سی آر ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس ملازم کو بھی کسی قسم کی علامات ہوں تو وہ پی سی آر کا ٹیسٹ فوری کرے گا۔

نئے اقدامات متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے ، اس کے اثرات کو محدود رکھنے اور ملازمین کی صحت کے تحفظ کیلیے کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف شارجہ نے سکولوں کیلیے ایک ہدایت نامے میں کہا ہے کہ اساتزہ اور اسٹاف 14 دنوں میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button