متحدہ عرب امارات

دبئی میں روزے کے اوقات کے دوران آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شیشہ سروس پر پابندی عائد رہی گی

 

خلیج اردو آن لائن:

اگرچہ اس رمضان کے دوران دبئی میں ہوٹلوں پر دن اوقات میں پردے گرانے کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ تاہم، روزے کے اوقات کے دوران آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شیشہ سروس پر پابندی عائد رہے گی۔

دبئی کے محکمہ اقتصادیات کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ اس ماہ رمضان کے دوران ہوٹلوں کو کھانا فروخت کرنے کے لیے اسپیشل پرمٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مزید برآں، محکمے کی جانب سے ہوٹلوں کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ چاہیں تو اپنے ڈائننگ ایئریاز کو پردوں سے کور کر سکتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ کے حوالے سے کچھ کنفیوژن پھیل گئی تھی کہ آیا آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

کیونکہ دبئی میں کچھ ہوٹل اور کیفے ایسے ہیں جو ساحلوں اور اپنے ٹیرس پر کھانے فروخت کرتے ہیں اور کچھ  ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی جگہ ہوٹل کی عمارت سے باہر ہے۔ لہذا سوالات اٹھنے لگے تھے آیا ان ہوٹلوں کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟

نجی خبر رساں ادارے نے گلف نیوز  ان سوالات کے جواب جاننے کے لیے جب محکمہ اقتصادیات اور بلدیہ کی اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ دبئی بھر میں روزے کے اوقات یا یعنی سحری اور افطاری کے دوران آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد رہی گی۔ تاہم، کھانے کی ڈلیوری کی سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

دبئی بلدیہ کے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سلطان علی الطاہر کا کہنا تھا کہ اگر کھانا ہوٹل کے ایئریا کے اندر فراہم کیا جا رہا ہے تو نجی ساحلوں پر ڈائننگ کی اجازت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روزے کے اوقات کے دوران تمام کمرشل دکانوں یا کیفوں پر شیشے کی سروس فراہم کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اور نہ ہوٹلوں کے اندر قائم ریستورانوں کو روزے کے اوقات کے دوران شیشہ سروس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ شیشہ صرف افطاری کے بعد رات 4 بجے تک فراہم کیا جا سکتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button