متحدہ عرب امارات

پاکستان میں تین مزید ایئرلائنز اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں

خلیج اردو
یکم مارچ 2021
دبئی : پاکستان میں تین نئے ہوائی کمپنیوں نے اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اور اس حوالے سے پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انہیں اجازت دے دی ہے۔

دو ایئرلائنز جس میں کیو ایئرلائنز اور فلائی جناح شامل ہیں ، کی سکروٹنی کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے جبکہ جٹ گرین ایئرلائنز کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

سکروٹنی کے عمل مکمل ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں درخواست ایوی ایشن ڈویژن کے حوالے کی جائے گی اور اس کے بعد منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری بھجوائی جائے گی۔

ان تین ایئرلائنز کی منظوری کے بعد ملک میں نجی ایئرلائنز کی تعداد 6 ہو جائے گی جو 217 ملین آبادی کیلئے اپنی خدمات دے رہی ہو۔

ایئربلیو ، سیرین ایئر اور ایئر سیال پہلے سے کام کرنے والی نجی ایئرلائنز ہیں جبکہ قومی ایئرلائنز پی آئی اے سب سے پرانا اور سب سے بڑا ایئرلائن ہے جو ملک میں اپنی سروسز چلاتا ہے۔

پچھلے سال اسلام آباد میں قائم سیرین ایئر نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کیلئے کافی زیادہ پروازیں چلائیں ۔ یہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف بندشوں کی وجہ سے پھنسے تھے۔

ایک نئی ایئرلائن کیلئے یہ لازمی ہے کہ وہ پہلے ایک سال تک ملک کے اندر مختلف پروازیں چلائیں اور ان کے پاس 3 ہوئی جہاز ہوں اور اس کے بعد وہ بین الاقوامی آپریشنز چلانے کے اہل ہوں گے۔

سیرین ایئرلائنز نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لازمی اجازت لی ہوئی ہے جس میں وہ دبئی ، شارجہ ، جدہ اور ریاض کیلئے کمرشل پروازیں چلائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button