متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ، خاتون کا قیمتی ہیرا کھو گیا تو پولیس نے چار گھنٹوں میں آپریشن کرکے برآمد کیا

خلیج اردو
یکم مارچ 2021
دبئی : دبئی پولیس نے ہمیشہ کی طرح فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ہوٹل میں گم ہو جانے والے بیش قیمتی ہیرے کو برآمد کیا ہے۔ ہزاروں درہم کی قیمت والا یہ ہیرا ایک ہوٹل میں چوری کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایک یورپی باشندے نے ہوٹل میں فرش پر یہ ہیرا پایا تو اسے جیب میں ڈالا اور ہوٹل میں اپنے کمرے چلا گیا۔

دبئی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ گلف قومیت کی ایک خاتون کی طرف سے پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں رہتے ہوئے ان سے ہیرا کھو گیا ہے۔ خاتون کو یاد نہیں تھا کہ اس نے ہیرا کہاں کھویا ہے۔

پولیس نے فوری طور پر بر دبئی پولیس اسٹیشن سے افسران کی ایک ٹیم کو ان مقامات کی تلاش کیلئے روانہ کیا جہاں خاتون گئی ہوئی تھی لیکن ہیرا نہیں ملا۔

جب کیمروں کی مدد سے جانچ کی کوشش کی گئی تو تفتیشی ٹیم کو ایک کلپ ایسا ملا جہاں ایک شخص زمین سے کوئی چیز اٹھا رہا ہے۔ اس شخص کی شناخت ہوٹل میں رہنے والے ایک یورپی مہمان کے طور پر ہوئی۔

تفتیش کرنے والی ٹیم اس کے پاس گئی اور ہیرا کے بارے میں پوچھا لیکن انہوں نے اس حوالے سے انکار کردیا ۔ جب پولیس نے اس کے کمرے کی تلاشی لی تو اسے ایک چھوٹی سی ہینڈ بیگ میں سے ہیرا ملا۔ یورپی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ہیرا اسے زمین پر مل گیا ہے اور اسے تب سے اپنے پاس رکھا ہے کیونکہ وہ اس کے مالک کو نہیں جانتا تھا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت کے چار گھنٹوں کے اندر ہیرا کے مالک سے رابطہ کرکے اسے پہنچا دیا۔

مذکورہ افسر نے عوام سے اپیل کی کہ قانونی پریشانیوں سے بچنے کیلئے کوئی دستاویزات ، قیمتی سامان یا رقم اگر مل گئی تو قریبی پولیس اسٹیشن کے حوالے کریں ۔ اگر وہ شخص ذاتی طور پر پولیس کے پاس نہیں جاسکتا تو اسے کم از کم پولیس آپریشن روم کو آگاہ کرنا چاہئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button