متحدہ عرب امارات

پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے نرمی کر دی

خلیج اردو
28 جون 2021
اسلام آباد : پاکستان بین الاقوامی پروازوں سے متعلق یکم جولائی سے نرمی کرے گا۔ وہ پروازیں جو ملک میں آتی ہوں ان کے حوالے سے نرمی کی جائے گی۔

پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان کا حوالہ دے کر خلیج ٹائمز نے بتایا ہے کہ ملک کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے فیصلہ کیا ہے وہ وقت کے ساتھ داخلی پروازوں کو معمول کے مطابق لائے گا۔

ڈان نیوز کے پاس موجود ایک دستاویز کے مطابق برطانیہ ، یورپ ، کنیڈا ، چین اور مالئشیاء کیلئے 20 فیصد صلاحیت پر پروازوں کی شرح اب یکم جولائی سے 40 فیصد صلاحیت پر کی جائے گی۔

سفر سے پہلے لازمی پروٹوکول پہلے کی طرح رہیں گے جس میں بورڈنگ سے پہلے اپنا کرونا پی سی آڑ کا منفی ٹیسٹ جو 72 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو ، شامل ہے۔

اس حوالے سے تین کیٹگریز بنائے گئے ہیں جن میں اے ، بی اور سی شامل ہے۔ اے کیٹگریز کو استثنیٰ حاصل ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے گرمیوں کے شروعات میں پروازوں کی شرح 20 فیصد کر دی تھی۔ حالیہ اضافے کا فیصلہ تب سے ہوا جب پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی آئی۔

Khaleej Times: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button