متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آنے والے دنوں کا موسم کیسا رہے گا ؟ دھند ، خنکی اور بارش آپ کیلئے تیار ہیں؟

خلیج اردو
23 فروری 2021
ابوظبہی : منگل کے روز آج متحدہ عرب امارات نے ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مختلف مشہور علاقوں میں حدنگاہ 1000 میٹر تک ہے۔

قومی مرکز برائے میٹرولوجی این سی ایم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رات 2 بجے سے صبح 9 بجے تک افقی سطح پر مشکلات کا سامنا پیش آسکتا ہے۔

ملک میں مختلف بڑی شاہراہوں پر حدنگاہ کی ہونے کی وجہ سے حدرفتار میں کمی سے متعلق سسٹم ایکٹویٹ کر دیا گیا ہے۔ ابوظبہی پولیس نے بتایا ہے کہ جہاں مکرزی شاہرہوں پررفتار کم کرنے سے متعلق نظام کو ایکٹیو کر دیا گیا ہے وہاں بیرونی سڑکوں پر حالات معمول کے مطابق ہیں ۔ یہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب ہے ۔

پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ دھند کی صورت میں حادثات سے بچنے کیلئے پولیس کے ہدایات پر عمل کیا جائے ۔

این سے ایم کی پیشگوئی کے مطابق موسم جزوی طور پر آبر آلود ہے اور بعض مقامات پر آسمان بادلوں کی لپیٹ میں ہے جبکہ ہوا میں خنکی کی مقدار بڑھ گئی ہے۔

موسمایت کے مرکز نے آئندہ ہفتے کیلئے بتایا ہے کہ جزوی بادلوں ، خنکی اور کہیں پر ہلکے بارش کے ساتھ دھند اور کہر کا امکان ہے۔ موسم بدھ سے جمعہ تک بارشیں ہو سکتیں ہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button