متحدہ عرب امارات

پاکستان تارک وطن نے ایک لاکھ درہم کا انعام جیت لیا، محظوظ ڈرا میں اس کی تاریخ پیدائش پر اتنا بڑا تحفظ ملا

خلیج اردو
دبئی : محظوظ ڈرا کے 58 ویں ہفتہ وار ایڈیشن میں نیا سال تین تارکین وطن کیلئے ایک ایسی خوشی لے کر آیا جو شاید ان کی زندگی بدل دے۔ ان تینوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ درہم ملیں گے۔ جیتنے والے ان خوش نصیبوں میں ایک پاکستانی شہری عاصم بھی شامل ہےجن کو یہ خوشخبری اس کی تاریخ پیدائش پر ملی۔

ابوظبہی میں رہائش پزیر عاصم جیت کے اس موقع پر کافی خوش ہے کیونکہ ایک تو اسے اتنی بڑی رقم ملی ہے اور دوسری بات کہ موقع ایسا ہے کہ اس کی سالگرہ ہے اور یوں یہ اس کیلئے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچیس سال کا ہونے کے بعد یہ اس کی زندگی کا اہم دن ہے جب سالگرہ پر اتنی بڑی خوشی ملی۔

عاصم جو ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے، کا کہنا ہے کہ یہ جیت کافی ضروری تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کام کررہا تھا جب لکی ڈرا کا اعلان ہونا تھا۔ میں انلائن اپنے دفتر سے دیکھ رہا تھا۔ جب میرا نام لیا گیا تو ہم ساتوں نے رقص کرنا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوسری مرتبہ اس میں حصہ لے رہا ہے اور اتنی بڑی رقم جیت جانا اس کیلئے کسی غنیمت سے کم نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والون میں سے بہت سے لوگوں نے یہ انعام جیتا ہے۔ جیتنے والا 50 ملین کا جنید اس کا دوست ہے اور اس سے انہیں کافی حوصلہ ملا کہ وہ بھی لاٹری خریدے۔

کویت کا رہائشی سونی بھی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ محظوظ میں اس کی جیت نے یہ ثابت کردیا کہ معجزات ممکن ہیں۔ ہفتے کی شام میں خدا سے دعا کر رہا تھا کہ وہ مجھے میری مالی پریشانیوں حل کریں۔ جب میں محظوظ کی انسٹاگرام پر دیکھا تو میرا نام وہاں جیتنے والوں میں شامل تھا۔

سونی جو باقاعدہ سے حصہ لیتی آئی ہے ، کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ سے پینتیس درہم خرچ کرتی آئی ہے۔ میں نے جو انعام جیتا ہے وہ مجھے ایک پرسکون زندگی گزارنے میں مدد دے گا۔

58 ویں ہفتہ وار لائیو محظوظ قرعہ اندازی میں بھی 20 فاتحین نے گرینڈ ڈرا کے 1,000,000 درہم کا دوسرا انعام جیتا۔ ہر ایک کو 50,000 درہم کی رقم ملی۔ 8 جنوری 2022 کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات 9 بجے ہونے والے عظیم الشان قرعہ اندازی میں 10,000,000 درہم کا سب سے بڑا انعام ابھی بھی کسی نے نہیں جیتا۔

قرعہ اندازی میں شرکت کیلئے www.mahzooz.ae ویب سائیٹ پر اندراج کیا جا سکتا ہے۔ اندراج کیلئے 35 درہم میں پانی کی بوتل خرید کر قرعہ اندازی میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔

Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button