خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کمسن بچوں کی فحش پورنوگرافک مواد انٹرنیٹ پر پھیلانے پر چھ ماہ قید اور 500,000 درہم تک جرمانہ ہوگا

خلیج اردو: کمسن بچوں پر پکچرائز فحش مواد حاصل کرنے سے آپ متحدہ عرب امارات میں جیل کی ہوا کھا سکتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قوانین کے مطابق، یہ آپ کو 500,000 درہم تک کا جرمانہ بھی کر سکتا ہے۔

4 جنوری کو متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک آگاہی پیغام میں، اتھارٹی نے 2021 کے وفاقی حکم نامے کے آرٹیکل 34-قانون نمبر 34 جو افواہوں اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، اسکی بنیاد پر عوامی اخلاقیات کے خلاف فحش مواد یا پورنوگرافک کانٹینٹ انٹرنیٹ پر پھیلانے پر جرمانہ کے بارے ایک پوسٹ میں عوامی آگہی دی۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ: "افواہوں اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے سے متعلق 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 کے آرٹیکل 34 کے مطابق، مجرم کو حراست اور درہم 250,000 اور درہم 500,000 کے درمیان جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔ اگر فحش مواد کسی بچہ پر فلمایا گیا ہے یا اسے بچوں کی ترغیب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تو مجرم کو کم از کم ایک سال کی قید اور/یا 500,000 درہم سے زیادہ جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button