متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان 2022 : پولیس کی جانب سے شہریوں میں تحائف تقسیم کیے گئے

خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظبہی پولیس نے جزبہ خیر سگالی کے تحت ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی کیلئے رمضان کے مقدس مہینے میں تحائف تقسیم کیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے رمضان کے اوقات میں خوشیاں بانٹنے کیلئے تحائف تقسیم کیے جارہے ہیں۔

فورس کے العین ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی زیر قیادت ایک نئی مہم العین میں ڈرائیوروں میں محفوظ ڈرائیونگ، رفتار کی حد کی پابندی اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ خاص طور پر افطار سے پہلے رش کے اوقات میں ہوگی۔

سینٹرل آپریشنز سیکٹر کے ٹریفک اور پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ میں العین ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل مطر عبداللہ المحیری نے کہا کہ الشہر مبارک نامی اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کے افراد کو خوش کرنا اور روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

روزانہ افطار کرنے کے لیے گھر جانے والے ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت چوکنا رہیں اور حادثات کو روکنے کے لیے رفتار کم کریں۔

خاص طور پر جو لوگ روزے کی حالت میں ہائی ویز پر لمبے وقت تک گاڑی چلاتے ہیں، انہیں بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاریں سڑک کے کنارے کسی محفوظ جگہ پر کھڑی کریں اور تھکن یا نیند آنے پر آرام کریں۔

پچھلے ہفتے ابوظہبی پولیس نے کہا تھا کہ وہ رمضان بھر میں افطار کے دوران ابوظہبی شہر اور العین کے مختلف ٹریفک سگنلز پر روزانہ کھانے پینے کی اشیاء کے 2,500 سے زیادہ ڈبوں کو موٹرسائیکلوں کے حوالے کرے گی۔فیڈ اینڈ ریپ رمضان اقدام ابوظہبی شہر اور العین کی چند مصروف سڑکوں پر محیط ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button