متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات میں ٹیکسیوں سے سیفٹی شیٹ ہٹا دیئے گئے

سیفٹی شیٹس کویڈ 19 سے بچاو کے لئے اختیاطی تدابیر کے طور پر لگائے گئے تھے

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں ٹیکسیوں سے سیفٹی شیٹ ہٹا دیئے گئے ۔سیفٹی شیٹس کویڈ 19 سے بچاو کے لئے اختیاطی تدابیر کے طور پر لگائے گئے تھے جنکو دبئی سپریم کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

ٹیکسی میں پلاسٹک شیٹ ڈرائیور اور مسافروں کے درمیان بیرئیر کے طور پر لگایا گیا تھا تاکہ کرونا وائرس سے ڈرائیور اور مسافروں کو بچایا جا سکے ۔

سیفٹی شیٹ ہٹا نے کے بعد بھی کچھ اختیاطی تدابیر  مزید قائم رہنگے جن میں دو مسافروں کا سوار ہونا اور آگے سیٹ خالی رکھنا شامل ہے ۔ ٹیکسیوں میں سوار ہوتے ہوئے  ماسک پہننا لازمی ہوگا اور ڈرائیور کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تاہم ائیر پورٹ ٹیکسیوں کے لئے ابھی تک سیفٹی شیٹ ہٹا نے کا حکم نہیں کیا گیا جو ابھی بھی سیفٹی شیٹ استعمال کرنگے ۔

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور خان زادہ محمد عقیل نے کہا کہ اپریل میں لگائے گئے سیفٹی شیٹ کو دو دن پہلے ہٹا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسی میں باقاعدگی سے انسداد کویڈ 19 سپرے کیا جاتا ہے جبکہ ٹیکسیوں کے لئے خود کار سینٹائزنگ بوت بھی بنایا گیا ہے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button