متحدہ عرب امارات

شارجہ میں پیدل چلنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

(خلیج اردو ) شارجہ میں پیدل چلنے والوں کے لئے 100 ملین درہم سے چار نئے پل بنائے گئے ہیں جن کا مقصد روڈ کراسنگ کو محفوظ بنانا ہے ۔

 

شارجہ اربن پلاننگ کونسل کے مطابق پیدل چلنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ چار نئے پلوں کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ شارجہ آر ٹی اے نے بیان جاری کیا ہے کہ چار نئے پل اہم مقامات پر بنائے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکے ۔ پیدل چلنے والوں کے لئے یہ پل کنگ فیصل سٹریٹ، کنگ عبدالعزیز سٹریٹ ، آل اتحاد سٹریٹ اور آل نحدہ سٹریٹ کے مقامات پر بنائے گئے ہیں ۔

ان پلوں کا مقصد پیدل چلنے والوں کے لئے سہولت میسر کرنا ہے کیونکہ عموما ان سڑکوں پر ٹریفک زیادہ ہوتی ہے اور روڈ کراس کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button