متحدہ عرب اماراتلائف سٹائل

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایسا عمل کیا کہ دبئی کے عوام کی خوشی انتہا تک پہنچ گئی

یاد رہے کہ ہفتہ پہلے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو جمیرا میں سائکل سواری کرتے دیکھا گیا تھا

(خلیج اردو ) شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایسا کیا عمل کیا کہ دبئی کے عوام خوش ہوگئے جی ہاں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویڈ 19 کی وبائی صورتحال سے عوام نکالنے کے لئے دبئی کے مختلف مقامات کا دورہ کرنا شروع کیا ہے ۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم

گزشتہ دن دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ابن بطوطا مال کا دورہ کیا اور مال دوبارہ کھولنے کے بعد کویڈ 19 سے بچاو کے بارے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا جائزہ لیا ہے ۔ دورے کے دوران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو بتایا گیا کہ مال دوبارہ کھولنے کے بعد کویڈ 19 سے بچاو کی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے ۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم کا یہ دورہ ایک مہم کا حصہ ہے جس کے تحت دبئی کے حکمران تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کو ابن بطوطا مال میں دیکھ کر شاپنگ کے لئے آئے افراد کی خوشی بے انتہا تھی اور شیخ محمد کا ابن بطوطا مال آنے پر شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ ای ہفتہ پہلے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو جمیرا میں سائکل سواری کرتے دیکھا گیا تھا جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button