ٹپس

متحدہ عرب امارات: ویزے کی درخواست کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کا طریقہ کار

یو اے ای حکومت کی جانب سے متعدد آن لائن اور آف لائن سہولیات دی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی درخواست کے اسٹیٹس کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

 

خلیج اردو آن لائن: اگر آپ نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ویزے کے لیے، ملازمت کے ویزے کے لیے یا سیاحتی ویزے کے لیے اپلائی کیا ہو تو نیچے دیے گئے طریقہ کار سے آپ اپنی درخواست اک اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔

یو اے ای حکومت کی جانب سے متعدد آن لائن اور آف لائن سہولیات دی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی درخواست کے اسٹیٹس کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

درخواست ٹریک کرنے کے لیے آپ کے پاس درج ذیل معلومات ہونی چاہیے:

  • درخواست کا نمبر
  • ریفرنس نمبر
  • تاریخ پیدائش یا پاسپورٹ نمبر

جب آپ ویزے کے اپلائی کریں ٹریول ایجنٹ سے درخواست کا نمبر اور ریفرنس نمبر ضرور حاصل  کرلیں، جو درخواست ٹریک کرنے میں مدد دے گا۔

رہائشی ویزے کو ٹریک کرنے طریقہ:

جس امارات سے آپ نے ویزے کے لیے اپلائی کیا ہے اسی امارات کی بنیاد پر آپ اپنے ویزے کا اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ نے ویزا ، ابوظہبی، شارجہ، عجمان، ام القواین، راس الخیمہ، یا فجیرہ سے اپلائی کیا ہے تو آپ اپنے ویزے کی درخواست کا اسٹیٹس شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی ICA کی ویب سائٹ سے معلوم کر سکتے ہیں۔ جس کے لنک نیچے دیا گیا ہے۔

https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/default.html#/applicationTracking

  • اگر آپ نے دبئی ویزے کے لیے اپلائی کیا دبئی میں آمر سنٹر کے ذریعے ویز اپلائی کیا ہے تو آپ ویزے کی درخواست کا اسٹیٹس GDRFA سے معلوم کریں، جس کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں:

https://vision.eform.ae/OperationTools/AppStatusTracking

دبئی ویزوں کی درخواستوں کا اسٹیٹس معلوم کرنے کے دیگر طریقے:

دبئی کے ویزوں کو آپ آمر سنٹر نمبر 8005111   رابطہ کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔

یا آمر سنٹر کو [email protected] پر ایمیل کر کے درخواست کا اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔

یا آمر سنٹر کی ویب سائٹ https://amer.gdrfad.gov.ae/visa-inquiry پر جا کر

یو اے ای وزٹ ویزے کی درخواست کو اسٹیٹس معلوم کرنے کا طریقہ:

آپ یو اے ای کے وزٹ ویزے کی درخواست کا اسٹیٹس بھی اوپر دیے گئے طریقوں سے معلوم کر سکتے ہیں۔ ایئر لائن کے ذریعے ویزا اپلائی کرنے کی صورت میں اس ایئر لائن سے ویزے کی درخواست کے متعلق معلوم کر سکتے ہیں۔

اگر اتحاد ایئر لائن سے ویزا اپلائی کیا ہے تو اسکا اسٹیٹس معلوم کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں:

https://www.ttsuaevisas.com/en/air_serbia/applying-for-visa-online/

اگر ایمریٹس ایئر لائن سے ویزا اپلائی کیا ہے تو اسکا اسٹیٹس معلوم کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں:

https://www.dubaivisa.net/online/track_application.html

اگر ایئر عربیہ سے ویزا اپلائی کیا ہے تو اسکا اسٹیٹس معلوم کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں:

https://www.airarabia.com/en/uae-visa

اگر فلائی دبئی ذریعے ویزا اپلائی کیا ہے تو اسکا اسٹیٹس معلوم کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں:

https://www.flydubai.com/en/plan/visas-and-passports/dubai-visas

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button