متحدہ عرب امارات

بدقسمت طیارے کا بلیک باکس مل گیا

خلیج اردو
یکم اپریل 2021
جکارتا : جنوری میں تباہ ہو جانے والے بدقسمت انڈونیشین جہاز جس میں 62 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، اب طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) مل گیا ہے ، جس سے حادثے کے تفتیش کاروں کو حادثے کی وجہ معلوم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔

نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان یوسف لطیف نے سنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ سی وی آر بدھ کے روز اس جگہ کے قریب سمندری راستے سے برآمد ہوا تھا جہاں 9 جنوری کو ہونے والے حادثے کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (ایف ڈی آر) مل گیا تھا۔

سرکاری عہدیدار نے مزید بتایا کہ سی وی آر مل گیا تھا اور یہ اس جگہ سے زیادہ دور نہیں تھا جہاں ایف ڈی آر بازیافت ہوا تھا۔

یوسف لطیف نے کہا کہ اگرچہ اس واقعے کے ہفتوں کے بعد سی وی آر کی تلاش کو باضابطہ طور پر روک دیا گیا تھا تاہم نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی (کے این کے ٹی) نے پھر بھی اس کی تلاش کیلئے کوششیں کیں اور نیشنل اور ریسکیو آفس کے متعدد غوطہ خوروں کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی تلاش میں شامل تھیں۔ .

سری وجیہ ایئر بوئنگ 737-500 طیارہ جکارتہ بین الاقوامی ہوائی اڈ ے سے پرواز تھوڑی دیر بعد جاوا سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ یہ طیارہ مغربی کلیمانتان صوبے کے پونتیاک شہر جارہا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button