متحدہ عرب امارات

روس میں بل کی منظوری ، پیوٹن کو دو مزید ادوار کیلئے صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی ، اب وہ 2036 تک صدر رہ سکتے ہیں

خلیج اردو
یکم اپریل 2021
ماسکو : روس میں ایوان بالا ، دی فیڈریشن کونسل نے ایک بل پاس کی اہے جس میں روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کو 2024 کے بعد سے دو مزید ادوار کیلئے صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت ملی دی گئی ہے۔

اس سے قبل بل کو ایوان زیریں یا دی اسٹیٹ آف ڈومہ نے ایک ہفتے قبل منظوری دی تھی۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد اب صدر پیوٹن جلد اس پر دستخط کریں گے۔

اس قانون کی تبدیلی کیلئے 2020 میں قومی سطح پر ریفرنڈم کرایا گیا تھا جس میں عوام نے آئین میں اس تبدیلی کی منظوری دی تھی۔

اس قانون کے مطابق ایک صدر کو دو متواتر دفعہ ملک میں صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت ہوگی لیکن اس میں ان کے سابقہ ادوار کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

اس کی روشی میں 2024 کے بعد سے صدارتی انتخاب کیلئے اہل ہونے کا مطلب ہے کہ وہ 2036 تک ملک کے صدر ہوں گے اگر وہ حیات ہوں گے۔ ایسے ممالک میں جہاں کا سربراہ مطلق العنان ہو ، وہاں انتخابات رسمی ہوتے ہیں اور اس میں جیت صدر کی ہی ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button