متحدہ عرب امارات

کامیابی کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے، شیخ محمد کا تمام حکومتوں کو ترقی کیلئے پیمانہ کیا ہے؟

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ کسی ملک کے شہریوں کا اس کی طرف آنا یا اس سے دور ہونا کامیابی کی حکمت عملیوں کا سب سے بڑا اور مخلص پیمانہ ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں تمام حکومتوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ جس میں انہوں نے 14ویں سالانہ عرب یوتھ سروے کے بعد سامنے آنے والے اعدادوشمار کا حوالہ دیا ہے۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کیے گئے سروے نتائج کے مطابق 3,400 نوجوان عربوں میں سے تقریباً دو تہائی نے متحدہ عرب امارات کو رہنے کے لیے انتہائی مطلوبہ جگہ قرار دیا۔

شیخ محمد نے سروے کے نتائج کا حوالہ دیا کہ نصف سے زیادہ عرب نوجوانوں کا خیال ہے کہ ان کے ممالک کی معیشت درست سمت میں نہیں جا رہی ہے۔ 45 فیصد جواب دہندگان نے تصدیق کی کہ وہ اپنے ممالک سے مائیگریشن کی کوشش کر رہے ہیں یا سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرفہرست پانچ پرکشش مقامات اس کی بڑھتی ہوئی معیشت، اس کا محفوظ ماحول، اس کے پرکشش تنخواہوں کے پیکجز اور اس کے فراہم کردہ کام کے وسیع مواقع ہیں اور ملک کی موثر قیادت وہ وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر دنیا یہاں آنا چاہتی ہے۔

یو اے ای کا خطے کی ثقافتی روایات کے لیے احترام، اس کے تعلیمی نظام کا معیار، کاروبار شروع کرنے میں آسانی اور ملک کے کم ٹیکس دیگر پرکشش مقامات لوگوں کو راغب کرتے ہیں۔

سالانہ عرب یوتھ سروے عرب دنیا کے نوجوانوں کے بارے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سروے ہے۔ رواں سال کے ایڈیشن میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے کی 17 ریاستوں کے 50 شہروں میں نوجوان عربوں کی امیدوں، خوف اور امنگوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

آمنے سامنے انٹرویوز 13 مئی سے 16 جون 2022 تک پیشہ ور انٹرویو لینے والوں کے ذریعے کیے گئے جن میں 18 سے 24 سال کی عمر کے 3,400 نوجوان عرب شامل تھے۔ اس سروے میں خلیج تعاون کونسل جی سی سی کی پانچ ریاستیں (بحرین، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات)، شمالی افریقہ (الجزائر، مصر، لیبیا، مراکش، سوڈان اور تیونس)، لیونٹ ریجن (اردن، عراق، لبنان، فلسطینی علاقے ، شام ) اور یمن شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button