متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کھانے پینے کے مراکز کو بلدیہ کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری

خلیج اردو
24 فروری 2021
شارجہ : شارجہ کی بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ خوراک سے متعلق کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ ہر دو ہفتوں بعد اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے ۔ اس حوالے سے بلدیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں وضاحت کی ہے کہ دراصل ٹیسٹ کی ضرورت کس کو ہے۔ ان کے مطابق بیکریز ، ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریا میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے لازمی ہے کہ وہ دو ہفتوں بعد اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔

وہ ملازمین جنہوں نے کرونا ویکسین کی دونوں کوراکیں لیں ہون ، انہیں ٹیسٹ کرانے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شارجہ میں شہر کی بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل تھابیت الترافی کا کہنا ہے کہ بلدیہ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے سرگرم ہے۔

بلدیہ نے خوراک سے متعلق مراکز کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ کھانے کے دو میزوں کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں اور ایک فیملی کے علاوہ دیگر افراد کیلئے لازمی ہے کہ 4 سے زائد افراد ایک ٹیبل پر نہ بیٹھیں۔

پبلک ہیلتھ سیکٹر اور سینٹرل لیبارٹریز ، شارجہ سٹی میونسپلٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل شیقہ شازا ملئلہ کا کہنا ہے کہ فوڈ آؤٹ لیٹس کے مالکان کو اپنے تمام ملازمین کیلئے ماسک پہننے اور جسمانی معائنہ کرنے والے جسمانی حفاظتی پروٹوکول جیسے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی خاص ضرورت ہے۔

اگر کھانے پینے والے افراد کو سانس لینے اور سانس کی دیگر پیچیدگیوں میں دشواری کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو کھانے پینے والے افراد کو داخلے سے روکنا لازمی ہے۔ فوڈ آؤٹ لیٹس کے مالکان سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سینیٹائزر کو مہیا کریں ۔ اس کے علاوہ کیفیز ڈسپوز ایبل ٹیبل ویئر کا استعمال کریں اور سیلف سروس بند کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button