متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کار حادثے میں 17 سالہ ڈرائیور ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ام القواین امارات کے شیخ زید روڈ پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے حادثہ پیش آٰیا ہے، حادثے کے نتیجے میں ایک گاڑی کا 17 سالہ ڈرائیور جانبحق ہوگیا۔

ام القواین پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل خالد علی بوسیبا نے حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ جمعے کے روز پیش آیا تھا۔ اور اس حادثے کے نتیجے میں نوجوان ڈرائیور موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

17 سالہ ڈرائیور کی گاڑی میں موجود دیگر چار سواریاں میں سے ایک سواری کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ باقی افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔  جبکہ دوسری گاڑی میں دو عرب باشندے سوار تھے، دونوں کو معمولی زخم آئےہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ام القواین کے شیخ خلیفہ جنرل ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔

کرنل خالد نے تمام ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے، دوران ڈرائیونگ توجہ سڑک پر مرکوز رکھنے اور دھیان بھٹکنے سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حد رفتار پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button