متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : حادثے کے باعث ٹینکر میں آگ لگنے سے تین افراد زخمی

خلیج اردو
09 مئی 2021
دبئی : دبئی میں آتش گیر مواد لے جانے والی ٹینکر میں لگنے والی آگ پر سول ڈیفنس ٹیم نے قابو پالیاہے۔ آگ ٹینکر اور نجی گاڑی کے ٹکرانے سے لگی تھی۔

حکام کے مطابق اس دوران زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

دبئی سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو رات 12 بجھ کر 6 منٹ پر کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ ابو البیبی کے پڑوسی امارات کی طرف راس الخور اسٹریٹ کی جانب باہر نکلنے کے قریب شیخ محمد بن زید روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

دبئی فائر بریگیڈ کے اہلکار بغیرکسی تاخیر کے جائے حادثہ پہنچے لیکن تب تک دونوں گاڑیاں خراب ہو چکیں تھیں۔

خوش قسمتی سے کوئی ان گاڑیوں کے اندر نہیں پھنسا تھا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button