متحدہ عرب امارات

شارجہ: کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چار افراد زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعرات کے روز شارجہ میں خورفقان روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی 4 ایمولینسیں اور دو ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمولینس سروس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد مزید علاج کے لیے خورفقان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر حکام نے ڈرائیوروں کو دوران ڈرائیونگ اپنی توجہ سڑک پر مرکوز رکھنے، حد رفتار پر عمل کرنے، ٹریفک قوانین کا احترام کرنے اور سامنے گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button