متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اسمارٹ کاروں پر لیا جائے گا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس لائسنس کے لیے اپلائی کرنے والے نئے ڈرائیوروں کے ٹیسٹ کے لیے اسمارٹ گاڑیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ پراجیکٹ یو اے ای انوویشن ویک کے دوران پیش کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور یہ دوران ٹیسٹ ڈرائیور کی کارکردگی کو مانیٹر کرتی ہیں اور ایک خودکار رپورٹ مرتب کر کے اسے درخواست کنندہ کی فائل کے ساتھ منسلک کر دیتی ہیں۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے جدید کاروں کے استعمال کا یہ اقدام ابوظہبی کی روڈ سیفٹی بڑھانے کی اسٹریٹیجی سے سے مطابقت رکھتا ہے۔

ابوظہبی پولیس کے انوویشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر مصعب عمیر الشریانی کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ ابوظہبی، الظفرۃ اور العین میں تین بنیادی انسپیکشن سنٹروں پر شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مصعب کا کہنا تھا کہ "ہر سنٹر ٹیسٹ سپروائزروں کے لیے ایک کنٹرول، الیکٹرانک سسٹم اور مانیٹرنگ ڈسپلے پر مشتمل ہے۔ اور پرفارمنس انڈیکٹرز ایک جدید نیٹ ورک کےذریعے کنٹرول رومز کے ساتھ منسلک ہیں”۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن اور ابوظہبی کی عوام کو جدید سروسز فراہم کرنے کے لیے ابوظہبی پولیس مسلسل دلچسپی لیتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button