متحدہ عرب امارات

دبئی میں لاپتہ ہونے والی اس لڑکی کی تلاش میں مدد کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعرات کے روز صبح کی سیر پر جانے والی بھارتی لڑکی دبئی میں لاپتہ ہوگئی۔

15 سالہ ہارینی کرانی کے گھر والے اور دوست ہارینی کی تلاش میں مدد کے لیے عوام سے درخواست کر رہے ہیں۔

ہارینی کی آنٹی نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنی بتھیجی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی اور عوام سے اسے ڈھونڈنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت پولیس کے پاس درج کروا دی گئی۔

لاپتہ ہونے والی لڑکی کا حلیہ درج ذیل ہے:

ہارینی کی چچی نے بتایا کہ ہارینی کا قد 5 فٹ 5 انچ ہے، لمبے گھنگریالے بال ہیں۔ اسے عینک لگی ہوئی ہے۔ اور اس نے کالے رنگ کا ٹراوزر اور ہڈ پہنا ہوا ہے۔

اور صبح کی سیر پر جاتے ہوئے اس نے جاگرز نہیں پہنے تھے جس کا مطلب ہے وہ زیادہ لمبی سیر پر نہیں گئی تھی اور اس کے پاس اسکا فون بھی نہیں تھا۔ اور ہارینی البرشا میں برٹش اسکول کی طالبہ ہے۔

ہارینی صبح 6 بج کر 30 مںٹ پر سیر کےلیے گئی تھی لیکن دوبارہ واپس نہیں آئی۔ جو کوئی بھی اسے کہیں دیکھےتو اس سے درخواست ہے وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع کرے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button