متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان:متحدہ عرب امارات کی مدد سے بننے والے ہسپتال میں 10 ہزار کرونا وبا کے مریضوں کا علاج

اس ہسپتال کی لاگت 108 ملین ڈالر تھی جو بطور امداد متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دی۔

خلیج اردو ویب ڈیسک)پاکستان:متحدہ عرب امارات کی مدد سے بننے والے ہسپتال میں 10 ہزار کرونا وبا کے مریضوں کا علاج ہوچکا ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کا انسانی مدد و خدمتِ خلق کے کیے جذبہ کوئی نیا نہیں ہے۔اس ملک کے حکمران ہمیشہ سے دوسرے ممالک میں انسانی جذبے کی بنیاد پر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

اسی جذبے کی ایک مثال راوالپنڈی پاکستان میں قائم اماراتی پاکستان ملٹری ہسپتال ہے جو تقریباً 108 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا۔اس ہسپتال نے کرونا وبا کے دوران فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہوئے اب تک تقریباً 10 ہزار کرونا مریضوں کا علاج کیا ہے۔

اسلام آباد میں بننے والا یہ ہسپتال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ،ولی عہد ابوظہبی و ڈپٹی سپریم کمانڈر امارات افواج شیخ محمد بن زید النہیان کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی کا نتیجہ تھا۔

پاکستانی اماراتی ملٹری اسپتال کے ڈائریکٹر میجر جنرل پروفیسر سلمان سلیم نے بتایا کہ اسپتال جو سن 2013 میں تعمیر ہوا تھا ، پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم فوجی طبعی منصوبوں میں شامل ہے۔مربوط طبعی سہولت انٹرنشپ اور رہائش کی تربیت کے پروگرام بھی اس ہسپتال سے پیش کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button