Uncategorized

عید الاضحیٰ:حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 203 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

عید الاضحیٰ کے موقعہ پر حکمران دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 203 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

خلیج اردو آن لائن نیوز
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم و حاکم دبئ شیخ محمد بن راشد نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقعہ پر 203 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمران ہر سال عیدین کے موقعہ پر قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہیں۔شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ویب سائٹ ہے مطابق ان قیدیوں کو رہائی دینے کا مقصد ان کو پھر سے معاشرے کا ایک باعزت و باشعور شہری بنانا ہے تاکہ وہ پھر سے ایک نئی زندگی کی شروعات کرسکیں۔

بشکریہ: شیخ محمد بن راشد المکتوم ویب سائٹ/دبئی میڈیا آفس

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button