متحدہ عرب امارات

عوامی مقامات پر لوگوں کی بے عزتی کرنے پر سرکاری افسران کو سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
23 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں انسان کی عزت نفس کو نقصان پہنچانا بہت بڑا جرم سمجھا جاتا ہے۔ قانون سب کیلئے برابرا ہے خواہ وہ کوئی سرکاری افسر ہو یا عام آدمی ، کسی کو قانون کی پامالی کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

شارجہ کریمنل کورٹ نے جی سی سی کے باشندے کو 6 ماہ جیل کی سزا سنا دی ،۔ عدالت نے ملزم کو 3 الزامات پر سزا دی جبکہ 5 الزامات سے انہیں بری کیا۔

عدالت نے سرکاری افسر کو ایک شخص کو عوامی مقامات پر گرفتاری کے وقت اس کی بے عزتی کرنے پر سزا سنائی ۔ ان پر ایک شخص کو گرفتار کرتے وقت تشدد کرنے اور انہیں بے عزت کرنے اور غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے کا الزام تھا۔

تاہم وہ عدم ثبوت کی بنا پر پانچ دیگر الزامات میں رہا کر دیئے گئے۔ ان الزاماتے میں لوگوں کو دھمکیاں دینے ، ان کی زندگی کیلئے خطرہ بننے ، ظلم کرنے ، انہیں اغوا کرنے اور استحصال کرنے کے الزامات تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button