متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

وزارت صحت نے 1533  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے  کورونا وائرس کے 1533  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد172,984 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1246  نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 197,124 ‬ ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے3 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 645 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 23,495 ہوگئی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

Source ; Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button