متحدہ عرب امارات

یو اے ای حکام کی عوام کو کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق افواہیں پھلانے سے باز رہنے کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی کورونا وائرس پر بریفنگ کی دوران حکام کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وارئرس کی نئی قسم سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔

یو اے ای حکومت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر عبدالرحمان الحمادی نے منگل کے روز پریس بریفنگ کے دوران یو کے میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق بات کی۔

ڈاکٹر حمادی کا کہنا تھا  کہ "ہر چیز کنٹرول میں لہذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارا ہیلتھ سیکٹر ہر قسم کی ڈویلپمنٹ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور شہریوں کو رہائشیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر سکتا ہے”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے وہ خود کو گھر میں قرنطینہ کریں اور اگر طبیعت خراب ہوتی ہے تو قریبی ہسپتال سے روجوع کریں۔

مزید برآں، ڈاکٹر حمادی نے بتایا کہ وائرس اپنی شکل تبدیل کرتے رہتے ہیں اور ویکسین وائرس کی تبدیل شدہ قسم کو بھی شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے لہذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button