متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کے لئے آنے سے پہلے ہیلتھ انشورنس لازمی قرار

کویڈ 19 کو بھی ہیلتھ انشورنس میں شامل کرنے کی ہدایت

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 کو ہیلتھ انشورنس کارڈ میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اورسیاحوں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نئی پالیسی کے مطابق آنے سے پہلے ہیلتھ انشورنس لازمی کرنا ہوگا اور کویڈ 19 کے اعلاج کو بھی انشورنس میں شامل کریں ۔

ہیلتھ انشورنس 47 درہم سے شروع ہوگی جو 30 دن کے ویزے پر آئے افراد کے لئے کام کرے گی جبکہ 90 دنوں کے لئے آئے افراد کے لئے ہیلتھ انشورنس 200 درہم تک ہوسکتی ہے ۔

انشورنس کمپنی کے ماہرین کے مطابق یہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے وبائی صورتحال میں پھنسے افراد کے علاج معالجے میں آسانی ہوگی اور قانونی پیچیدگیوں ختم ہوجائے گی۔

نئی پالیسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آنے والے سیاحوں کو پہلے سے ہیلتھ انشورنس کرنا ہوگی ۔ نئی انشورنس پالیسی کے مطابق کرونا وائرس کا علاج ہیلتھ انشورنس میں شامل ہونا چاہئے جو کہ عمومی طور نہیں ہوتا ۔ اگر ہیلتھ انشورنس پالیسی میں کویڈ 19 کا علاج شامل ہوگا تو اس صورت میں سفر کے دوران اگر بیماری لاحق ہوجائے تو علاج نیشنل ایمرجنسی سکیم کے تحت کیا جائے گا ۔

ماہرین کے مطابق نئی پالیسی میں بہت سی چیزوں کو واضح کیا گیا ہے جس میں ایک ہیلتھ انشورنس میں کویڈ 19 کا علاج بھی شامل ہے ۔

ماہرین کے مطابق اسکی مثال ایسی ہے کہ اگر کوئی واٹر سپورٹس میں دلچسپی لیتا ہے تو ویزہ کے وقت ایسی پالیسی لگائے جس میں یہ سہولت موجود ہو ۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button