متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی سوڈان میں بغاوت کی کوشش کی مذمت، سوڈانی عوام کی حمایت کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سوڈان میں ناکام بغاوت کی مذمت اور ترقی اور خوشحالی کے لیے سوڈانی عوام کی امنگوں کی حمایت کا اعلان۔

بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاؤن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای سوڈانی عوام کی جانب سے کی گئی امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ یو اے ای کی جانب سے زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوڈان کی خودمختاری اور قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے یو اے ای سوڈان کےساتھ کھڑا ہے۔

یاد رہےکہ منگل کے روز سوڈان کی حکمران کونسل کے ایک ممبر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ سوڈانی حکام نے بغاؤت ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور صورتحال کنٹرول کر لی گئی ہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ پیر کے روز بغاؤت کی کوشش میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش شروع ہوگی اور ملٹری جلد ہی بیان جاری کرے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button