متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : غیر ملکی شہری کی جانب سے ایمانداری کی عمدہ مثال ، ایک بہت بڑی مقدار میں نقد رقم ملی تو پولیس کے حوالے کی

خلیج اردو
15 اپریل 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے ایک عرب شخص کی ایمانداری پر اسے اعزاز سے نوازا ہے۔ اس غیر ملکی نے کمرشل سنٹر میں ایک بہت بڑی مقدار میں نقد رقم ملنے پر پولیس کو اطلاع دی اور وہ رقم پولیس کے حوالے کی۔

ان کی ایمانداری پر میجر جنرل سہیل الراشدی جوکہ کریمنل سیکورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر ہیں ، نے عرب شخص کو تحفہ دیا اور اس کی ایمانداری پر اسے شاباشی دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کو یہ اعزاز دینے کا مقصد عوام کو سیکورٹی حکام کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button