متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے یوم پرچم پر شیخ محمد نے انتہائی متائثرکن پیغام جاری کیا ہے

خلیج اردو
03 نومبر 2021
دبئی : آج متحدہ عرب امارات میں یوم پرچم منایا جارہا ہے اور جیسے ہی صبح کے گیارہ بج گئے ، ملک بھر میں اتحاد کی علامت کے طور پر ملک کا پرچم لہرایا جانا لگا۔

یوم پرچم پر سرکاری اور نجی اداروں اور رہائشیوں نے ملکر ملک کا پرچم فخریہ طور پر بلند کیا۔

ٹویٹر پر ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے قومی نشان پرچم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچاس سال پہلے ایک تاریخی ڈیزائن مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں ملک کیلئے جھنڈے کا انتخاب کیا گیا تھا جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کی نمائندگی کررہا ہے۔

شیخ محمد نے کہا کہ یوم پرچم کے موقع پر متحدہ عرب امارات کا پرچم قومی اتحاد کے پائیدار مظاہرے میں ساتوں امارات میں فخر کے ساتھ لہرایا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا یوم پرچم ہر سال دو نومبر کو منایا جاتا ہے جہاں پہلی مرتبہ دو نومبر 1971 میں ملک یا یہ پرچم لہرایا گیا تھا۔ اس سال ملک کے اتحاد کو پچاس سال پورے ہوئے۔

 

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button