متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں : پاکستان میں ایئرپورٹس پر تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی سہولت مہیا کر دی گئی

خلیج اردو
16 اگست 2021
دبئی : پاکستان نے بین لاقوامی پروازوں کی ضرورت کے پیش نظر ایئرپورٹس پر لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا ہے جہاں تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ایئرلائن حکام کے مطابق پاکستان سے ابوظبہی اور شارجہ کیلئے جانے والے مسافر ایئرپورٹ کی حدود میں پی سی آر ٹیسٹ کرارہے ہیں۔

پاکستان کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن ایئربلیو کے منیجر سہیل نذر کا کہنا ہے کہ شارجہ اور ابوظبہی کیلئے جانے والے مسافروں کیلئے تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کراچی ، لاہور ، اسلام ااباد ، پشاور ، سیالکوٹ اور ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر دستیاب ہے۔ تمام تر ٹیسٹنگ لیبارٹریز ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں دبئی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے منظوری کا انتظار ہے۔

متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت سمیت پانچ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندی ختم کر دی ہے ۔ تاہم مسافروں کیلئے پی سی آر کا ریپڈ ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا ہے ، جو کہ ہوائی اڈے کے احاطے میں ہونا چاہیے۔

ایئر لائنز نے پاکستان میں لیبارٹریوں کے ساتھ ایئرپورٹس پر ٹیسٹ کروانے کے لیے معاہدے کیے ہیں۔

تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لیے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ روانگی سے چھ گھنٹے قبل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں پر ٹیسٹ کی مزید تیز سہولیات کھلی ہیں۔

پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے پاکستانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (آئی ڈی سی) کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ریحان اپل نے کہا کہ ان کے ادارے یہ ٹیسٹ گزشتہ دو ماہ سے ایک گھنٹے کے اندر فراہم کر رہے ہیں۔

کمپنی نے اسلام آباد اور لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تیز ترین پی سی آر ٹیسٹنگ سہولیات بھی قائم کی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button