متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان سے یو اے ای کی یک طرفہ فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان اور یو اے ای کےدرمیان فضائی سفر بحال ہونے کے بعد فضائی سفر کی طلب میں اضافے پروازوں کی رسد میں کمی کی وجہ سے پاکستان سے یو اے ای کے فضائی کرایوں میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ یو اے ای کی جانب سے رہائشیوں کو یو اے ای واپس آنے کی اجازت ملنے اور پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹٰیسٹوں کی سہولت فراہم کیے جانے کے بعد ہوا ہے۔

ایئر لائنز کے ڈٰیٹا کے مطابق پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کو اب ون وے ٹکٹ کی چار مہینے پہلے  کے مقابلےمیں دگنی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ایئر بلیو ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق 17 اگست کو اسلام آباد سے شارجہ کے لیے ون وے ٹکٹ کی قیمت 92 ہزار 920 پاکستانی روپے یعنی 2 ہزار 75 درہم ہے۔ جبکہ 18 اگست کو لاہور سے شارجہ کی ون وے ٹکٹ کی قیمت 84 ہزار 33 روپے یعنی 1875 درہم ہے۔

اسی طرح سے فلائی دبئی کی 18 اگست کو کراچی سے دبئی کے لیے پرواز کی یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 95 ہزار 295 پاکستانی روپے یعنی 2 ہزار 135 درہم فی مسافر ہے۔

ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ یو اے ای واپس جانے کے خواہش مند افراد کی ایک بڑی تعداد کی وجہ سے ہوا ہے۔ چونکہ بہت کثیر تعداد میں لوگ اپنے ممالک میں پھنسے ہوئے اب جب سفر کی اجازت ملی ہے تو سب فوری طور پر واپس یو اے ای پہنچنا چاہتےہیں جس کی وجہ سے فضائی ٹکٹوں کی طلب میں اضافہ ہوا، طلب میں اس اضافے کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button