متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے رہائشی اس سال مزید چار لانگ ویک اینڈز سے لطف اندوز ہوں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی سالانہ تعطیلات پر نظر ڈالی جائے تو اس سال کل 5 پانچ مرتبہ لانگ ویک اینڈز سے (یعنی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ آنے والی سرکاری چھٹیاں) اماراتی رہائشی لطف اندوز ہوں گے۔ جس میں سے پہلا لانگ ویک اینڈ 11 مئی سے 15 مئی کے دوران ٰعید الفطر کی چھٹیوں کے درمیان آیا تھا۔ لیکن ابھی 4 لانگ ویک اینڈ ابھی آنے باقی ہیں۔ آیئے ان پر نظر ڈالتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں اگلا لانگ ویک اینڈ اگلے ماہ جولائی میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں پر آئے گا۔ اس ویک اینڈ پر رہائشیوں کی قسمت میں 6 چھٹیاں آنے کا امکان ہے۔ جو کہ 19 جولائی سے 24 بروز ہفتہ تک ہوگا۔ یہ اس سال کی طویل ترین چھٹیاں ہوں گیں۔

جبکہ دوسرا لانگ ویک اینڈ اس سال اگست نئے سال کے آغاز میں میں آئے گا۔ نیا سال 12 اگست بروز جمعرات کو شروع ہونے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ دو مزید ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گیں۔

تیسرا لانگ ویک اینڈ 3 چھٹیوں پر مشتمل ہوگا۔ جو کہ 21 اکتوبر بروز جمعرات سے 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ 23 اکتوبر کو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت منایا جائے گا۔

مزید برآں، اس سال کی آخری بریک 4 چھٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ جو کہ یکم دسمبر سے 4 دسمبر کے دوران متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر کی جائیں گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button