متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے جرائم سے نمٹنے کیلئے کوششوں میں تیزی لارہا ہے

خلیج اردو
31 اکتوبر 2021
دبئی : سینئر ایڈووکیٹ جنرل اور پبلک فنڈز پراسیکیوشن کے سربراہ کونسلر اسماعیل مدنی نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ استعاثہ عامہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے جرائم سے نمٹنے کی قومی حکمت عملی پر عمل درآمد کیلئے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک مضبوط مالیاتی جرائم پر قابو پانے کا نظام قائم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن بھی مجاز سرکاری اداروں کے کردار کو مربوط کرکے اور ان کے درمیان تعاون کو بڑھا کر منی لانڈرنگ سے جڑے جرائم سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایتکرتی ہے۔۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پبلک پراسیکیوشن اور اس کے خصوصی شراکت داروں، جیسے کہ عدالتیں، پولیس ایجنسیاں، مرکزی بینک، کسٹمز، مالیاتی معلوماتی یونٹ اور ایگزیکٹو آفس کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرائم سے نمٹنے کیلئے واضح اختیار دیا گیا ہے۔

دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بھی اختیار ہے کہ وہ مشکوک مالی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ حاصل کرکے اس حوالے سے فیصلے کریں اور فنڈز اور بنک اکاونٹ منجمد کرے۔

ان اداروں کو اختیار دینا تعاون کے اقدامات کا حصہ ہے جس میں ان جرائم کا تدارک قانون کو حرکت میں لائے بغیر کیا جا سکے۔

دبئی اکنامک سیکیورٹی سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل بن سلیطین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ معاشی جرائم سے نمٹنے اور امارات دبئی اور متحدہ عرب امارات کے فنڈز کو ایسے جرائم سے بچانے کیلئے مجاز حکام کی مربوط کوششیں قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے جرائم کا مقابلہ کرنے کیلئے ہیں۔

یہ کوششیں ریاست کی حدود میں غلط اور مجرمانہ مالیاتی لین دین کا پتہ لگانے اور روکنے کے عزم کو بھی ظاہر کرتی ہیں اور کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کے نتیجے میں رقوم کی منتقلی یا منتقلی میں سہولت فراہم کرنےکو بھی ظاہر کرتی ہیں۔

فیصل بن سلطین نے بین الاقوامی مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس فیٹف کے معیارات کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے جرائم سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کے طور پر متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست نے گزشتہ برسوں میں اس کے حصول کا ایک قانونی ڈھانچہ تیار کرنےکیلئے اہم اقدامات کیے ہیں اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے طریقہ کار اور اقدامات پر عمل درآمد کیلئے ادارہ جاتی طریقوں کی نشاندہی کی ہے۔

مسٹر فیصل نے مزید کہا کہ دبئی ایکنامکس سیکورٹی سنٹر دبئی کی پہلی بنیادی دفاع کو معاشی جرائم سے روکتی ہے۔ اس سے عالمی سرمایہ داروں کا اعتماد بڑھے گا۔ ان کا دبئی کے محفوظ اور عالمی معیار کے اداروں پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے نجی اور سرکاری اداروں کے اراکین پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو منی لانڈرنگ اور دیگر معاشی جرائم سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button