متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کیا آپ کا آجرآپ کے خاندان کی صحت انشورنس کا ذمہ دار ہے؟

خلیج اردو
20 جون 2021
دبئی : خلیج ٹائمز کو موصول ہونے والے ایک سوال اور اس کے جواب میں ان لوگوں کیلئے بہت مفید معلومات ہیں جو متحدہ عرب امارات میں برسرروزگار ہیں۔ ذیل میں ایک صارف کا سوال اور اس کا جواب دیا جارہا ہے۔

سوال :میں دبئی کا رہائشی ہوں اور ایک ملکی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ کیا یہ میرے آجر کی ذمہ داری ہے کہ میرے ساتھ ساتھ میرے خاندان والوں کی انشورنس کا بندوبست بھی وہ کریں گے؟

آپ کے سوال کو دیکھتے ہوئے جیسے کہ آپ ایک دبئی میں موجود کمپنی میں ملازم ہے اور یہ فرض کیا جارہا ہے کہ آپ کے ساتھ آپ کا خاندان بھی یہاں موجود ہے جس کے آپ اسپانسر ہیں۔ یہاں 2013 کا قانون نمبر 11 لاگو ہوتا ہے۔ یہاں دبئی میں صحت انشورنس کا قانون لاگو ہوتا ہے۔

آپ کے آجر کی ذمہ داری نہیں کہ وہ آپ کیلئے ملک میں صحت انشورنس دلائے۔ کسی بھی فرد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے خاندن اور انحصار کرنے والوں کیلئے ہیلتھ انشورنس پالیسی حاصل کرے جو دبئی کے امارات میں اس کی طرف سے کفالت کرتے ہیں۔ یہ دبئی ہیلتھ انشورنس قانون کے آرٹیکل 11 کے مطابق ہے۔

قانون کے مطابق کسی فرد کی یہ اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی خاندان کو انشورنس پالیسی مہیا کرے اور وہ افراد جن کا ان پر انحصار ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button