متحدہ عرب امارات

مصر میں انقلاب کی سالگرہ : متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے مصری صدر کو انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کردی

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو 23 جولائی کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ملک کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی صدر السیسی اور مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی کو اسی طرح کے دو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

یوم انقلاب مصر میں ہر سال 23 جولائی 1952 کو جنرل محمد نجیب کی سربراہی میں فری آفیسرز نامی ایک گروپ کی فوجی بغاوت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس بغاوت کے نتیجے میں شاہ فاروق کے دور کے خاتمے کے بعد ایک آزاد جمہوری جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button