متحدہ عرب امارات

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وزارت اعلی کا انتخاب، حمزہ شہباز قانون پیچیدگیوں کے سہارے جیت گیا، ایک بار پھر عہدے کا حلف اٹھایا

خلیج اردو
دبئی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزارت اعلی کے انتخاب میں حکمران اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے عددی برتری ظاہر کرکے وزارت اعلی کا عہدہ برقرار رکھا ہے۔

حمزہ شہباز نے اپنے دوبارہ انتخاب کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور گورنر بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا۔

گزشتہ روز کے انتخاب میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے ارکان کے 10 ووٹوں کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رکھا۔

اس کے نتیجے میں حمزہ نے 179 ووٹ حاصل کیے، جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ الٰہی 176 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تاہم رن آف الیکشن میں حمزہ کے جیتنے کے اعلان کے فوراً بعد، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) نے اس نتیجے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے ووٹوں کو مسترد کردیا تھا جب پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مزاری کو خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے قانون ساز کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اس فیصلے پر قانونی ماہرین بحث کررہے ہیں کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ مزاری کا فیصلہ سپریم کورٹ کے اس حکم کے مطابق نہیں تھا جو اس نے آرٹیکل 63 اے کیس میں جاری کیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button