متحدہ عرب امارات

محمد بن راشد خلائی سینٹر نے متحدہ عرب امارات کے نقشے کی نئی تصاویر جاری کردی

تصاویر میں دبئی اور ابو ظہبی کو نمایا طور پر دیکھا جاسکتا ہے

( خلیج اردو ) خلیفہ سیٹلائٹ کی مدد سے محمد بن راشد خلائی سینٹر نے متحدہ عرب امارات کے نقشے کی نئی تصاویر جاری کردی ہے۔نقشے میں دبئی اور ابو ظہبی کو نمایا طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ موزیک نامی سیٹلائٹ سسٹم سے جاری کردہ نئی تصاویر محمد بن راشد خلائی سینٹر نے جاری کئے ہیں جس میں ابو ظہبی اور دبئی کو نمایا کر کے دیکھایا گیا ہے ۔
محمد بن راشد خلائی سینٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دیگر ریاستوں کی تصویریں جلد ہی جاری کئے جائیں گے ۔ اس سسٹم کا مقصد حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کو محل وقوع کے بارے درست معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کے بارے تصویری معلومات ریسرچ اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کی جاسکے۔

ڈاریکٹر جنرل محمد بن راشد سپیس سینٹر اعمار سیف الموخریری کے مطابق موزیک سسٹم کے ذریعے پہلے تصاویر بنائی گئی جبکہ بعد میں مختلف تصاویر سے ایک مجموعی نقشہ بنایا گیا جس سے تصاویر نمایا ہوگئی اور ان تصاویر کے ساتھ جگہ کی نشاندہی کرنے والے آلات کو بھی منسوب کر دیا گیا ہے جس سے جگہ کی نشاندہی آسانی سے کی جاسکتی ہے ۔
موزیک کے قابل استعمال دبئی سیٹ 1 اور 2 ہیں جبکہ خلیفہ سیٹ بھی موزیک سسٹم کو معلومات فراہم کرتا ہے ۔ ان سیٹیلائٹ کو سائنسی معلومات کے حصول کے کئے استعمال کیا جاتا ہے اور زمین کی حرکت کا تعین کرنے کے ساتھ مختلف تصاویر بنانے کے لئے بھی ان سے کام کیا جاتا ہے ۔

ڈاریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ اس سسٹم سے موصول ہونے والی معلومات بہت ہی مصدقہ ہے جن کو 7۔0 میٹر زوم کرکے بھی بہترین نتائج کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔
اس سسٹم کے ذریعے متحدہ عرب امارات کا محل وقوع نمایا کر کے دیکھایا جائیگا تاکہ امارات میں تعمیراتی کام کرنے میں بھی اس سے مدد لی جاسکے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button