متحدہ عرب امارات

امارت : طلبا کو آن لائن پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے یا سکولوں میں؟ فیصلہ ہو گیا

ابوظہبی میں آئندہ برس کے لیے آن لائن ایجوکیشن کے حق میں فیصلہ دیا گیا ہے۔ ادارہ تعلیم و معرفہ کی جانب سے والدین سے ایک سروے کرایا گیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ طلبا کو آن لائن پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے یا انکی تعلیم کو سکولوں میں جاری رکھی جاۓ۔

امارت کے خبر رساں ادارے ’امارات ٹوڈے‘ کے مطابق سروے ابوظہبی کے نجی سکولوں کے والدین سے کیا گیا جس میں 63 فیصد والدین نے شرکت کی۔

سروے میں 39 فیصد متحدہ عرب امارت کے شہریوں نے، جبکہ 33 فیصد غیرملکیوں رہائشیوں نے آئندہ برس کے لیے اپنے بچوں کو گھروں سے تعلیم جاری رکھنے کے حق میں رائے دی۔

والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکول جانے کے بجائے گھروں میں رہ کر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ کسی قسم کے وبائی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔

ادارہ تعلیم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایسے طلبا کو جن کی حالت سکول جانے کی نہیں انہیں آن لائن تعلیم کا اختیار دیا جائے تاہم موجودہ سروے کے بعد اکثریت نے آن لائن تعلیم کے حوالے سے رائے دینے کے بعد ابوظہبی کے نجی تعلیمی اداروں نے آئندہ برس کے پہلے سمسٹر کے لیے آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button