متحدہ عرب امارات

رہائشی ویزا ختم ہونے پر یو اے ای چھوڑنے کا مکمل طریقہ کار

ملک چھوڑنے سے پہلے آپ کو آمر سنٹر جا کر اپنا رہائشی ویزا کینسل کروانا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن: اگر آپ کا رہائشی ویزا یکم مارچ بعد سے ختم ہو چکا ہے اور آپ یو اے ای چھوڑنے کے خواہشمند ہیں تو اس مضمون میں آپ کے لیے تمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ملک چھوڑنے کا طریقہ کار:

اگر ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد آپ تجدید نہیں کروانا چاہتے اور ملک چھوڑنا چاہتے ہیں تو آپ کو یو اے ای 10 اکتوبر 2020 سے پہلے چھوڑنا ہوگا۔

تاہم ملک چھوڑنے سے پہلے آپ کو آمر سنٹر جا کر اپنا رہائشی ویزا کینسل کروانا ہوگا۔

آمر سنٹر کے مطابق ویزا کینسل ہونے کے بعد کینسل پیپر کے اوپر رعایتی مدت واضح طور پر لکھ دی جائے گی، جس کے دوران آپ یو اے ای چھوڑنا جانا ہوگا۔

اگر ویزے کی تجدید نہیں کروائی گئی اور آپ نے یو اے ای چھوڑا بھی نہ تو اس صورت میں رعایتی مدت کے بعد رہائش اختیار کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

رہائشی ویز کے ختم اور رعایتی مدت کے بعد رہائش اختیار کرنے پر جرمانہ:

پہلے دن کا جرمانہ 125 درہم ہوگا، اس کے بعد 180 دن تک ہر دن کا جرمانہ 25 درہم ہوگا۔

اس کے بعد پہلا سال مکمل ہونے تک ہر دن کا جرمانہ 50 درہم اور سال مکمل ہونے کے بعد ہر دن کا جرمانہ 100 درہم ہوگا۔

نوٹ: آمر سنٹر کے مطابق جن افراد کے رہائشی ویزے یکم مارچ سے 11 جولائی کے دوران ختم ہوئے ہیں ان کے پاس بغیر جرمانے ادا کیے ویزوں کی تجدید کے لیے  10 اکتوبر تک کا وقت ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button