متحدہ عرب امارات

حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیجیٹل ڈاکومنٹس کی تصدیق کیلئے نیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ٹیلی کمیونکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایک متحدہ عرب امارات کے پلیٹ فارم کو اس قابل بنایا گیا ہے اور اجازت دی گئی ہے کہ حکومتی اور نجی اداروں کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کی تصدیق کر سکتے۔

اس کیلئے اصل دستاویز پیش کیے بغیر تصدیق کرنا ممکن ہوگا۔ْ

یو اے ای ویریفائی پلیٹ فارم بلاک چین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مالیاتی لین دین، معاہدوں اور مختلف دستاویزات کی تاریخ کو ریکارڈ کرنے کیلئے ایک مشترکہ غیر تبدیل شدہ ریئل ٹائم لیجر کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی اعدادوشمار ، معلومات اور ڈیجیٹل دستاویزات کو ریگولیٹ کرنے، ان کی صداقت کی تصدیق، معلومات اور دستاویزات کا اشتراک کرنے اور رازداری کے تحفظ میں مدد کرتی ہے۔

ویرایفائی یو اے ای پلیٹ فارم صارفین کو اپنی دستاویزات کو اعلیٰ درجے کی رازداری اور سیکیورٹی کے ساتھ مستند ڈیجیٹل دستاویزات میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

پلیٹ فارم کی لانچنگ تقریب میں ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ماجد سلطان المسمار نے اس پلیٹ فارم کے آغاز سے ہم جامع کی راہ پر ایک نیا اہم قدم لے رہے ہیں۔

یہ مستقبل کی جانب پیشرفت ہے جہاں میں بلاک چین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تبدیلی کے نئے عہد میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل انجینئر ماجد سلطان المسمار کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ ایسا ایک پلیٹ فارم بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ٹی ڈی آر اے کی معاونت اور حکومتی اداروں نے ملکر یہ ممکن بنایا ہے۔

پلیٹ فارم کا آغاز ای نظام کے وفاقی فرمان کے قانون سے ہم آہنگ ہے جس کا اعلان ہماری دانشمندانہ قیادت نے کیا ہے اور صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اس کی منظوری دی ہے۔

ڈیجیٹل گورنمنٹ روڈ میپ 2021-2025 کے ایک حصے کے طور پر یو اے ای ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ملک میں 100 فیصد ڈیجیٹل سرکاری خدمات حاصل کرنے کیلئے شروع کیا گیا تھا جو افراد، کاروبار اور وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے قابل رسائی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button