متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں افسوسناک ٹریفک حادثہ : دس سالہ بچی سمیت حاملہ ماں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی، اس رپورٹ کے بعض حصے آپ کیلئے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں

خلیج اردو
دبئی : ایک 35 سالہ خاتون جو حاملہ بھی تھی ، اپنی دس سالہ بچی کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی ہے۔ بچی کا باپ ، تین دیگر بچے معمولی سے درمیانے زخمی ہوئے ہیں۔

ماں جو حمل کے ساتویں مہینے میں تھی اور بیٹی دونوں ٹریفک حادثے میں موقع پر جاں بحق ہوئیں۔ مرنے والوں کو اور زخمیوں کو القاسمی اسپتال لیجایا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پٹرولنگ ٹیم اور قومی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دیں۔ جہاں معلوم ہوا کہ پہلی گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

والد اور تین بچے درمیانے درجے کے زخمی ہوئے ہیں۔ وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button