متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کسیز اور اموات سے متعلق تازہ ترین صورتحال

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1757 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1725 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 954 نئے ٹیسٹوں کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 48 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 61 ہزار 48 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 40 ہزار 886 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1661 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

مزید برآں، یو اے ای حکام نے کورونا وبا کو مزید دبانے کے لیے گزشتہ ہفتے کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگوانے کی منظوری بھی دی ہے۔ ویکسین کی یہ خوراک کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 6 مہینوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی مہم دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ فی سو افراد ویکسین لگائے جانے کی شرح میں یو اے ای دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ یو اے ای میں اب تک کورونا ویکسین کی 12 اشاریہ 1 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور  فی سو افراد یہ شرح 123 شاریہ 17 خوراکیں ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button